کراچی میں چینی دندان ساز کلینک پر فائرنگ، غیر ملکی ہلاک، خاتون سمیت 2افراد زخمی

405
dental clinic

کراچی: صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب چینی دندان ساز کلینک پر فائرنگ سے  ایک غیر ملکی ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون سمیت دو  غیر ملکی زخمی  ہوگئے۔

ڈینٹل کلینک پر فائرنگ سے زخمی غیرملکی دونوں میاں بیوی اسپتال میں زیر علاج ہیں

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں غیر ملکی ایک شخص ہلاک جبکہ دو غیر ملکی زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور کچھ دیر مریض بن کو وہیں بیٹھا رہا، اور اپنی باری آنے پر موقع دیکھ کر غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کردی۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔ ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

۔ ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں کی حلت خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔