اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

321
tock exchange

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبار میں تیزی رہی جہاں 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس بیچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41 ہزار 518 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں  23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 62 کروڑ سے زائد رہی۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 824 ارب روپے ہے۔