بلدیاتی انتخابات :الیکشن کمیشن وزیر اعلٰی کے بیان کا نوٹس لے، جماعت اسلامی

298

کراچی: جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کے غیر ذمے دارانہ بیانات کافوری نوٹس لیا جائے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و چیئرمین الیکشن سیل راجا عارف سلطان  نے کہا کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جائےشہر کے مسائل کا حل صرف ایک بااختیار،منتخب بلدیاتی حکومت ہے۔ 30اگست 2020ء سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں اور مختلف حیلے،بہانوں سے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کومسلسل ٹالتی رہی ہے۔

راجا عارف سلطان نے کہا کہ سیلاب زدگان کا بہانہ بنا کر کراچی میں انتخابات کو ٹالنا سندھ کے دارالحکومت اور معاشی حب کے ساتھ بدترین ظلم ہے۔ الیکشن کمیشن کو وزیر اعلیٰ کے کراچی دشمن بیانات کا نوٹس لینا چاہیے کہ وہ کس طرح الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔