ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر

687
Crown Prince

ریاض:  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیر اعظم مقرر کر دیے گئے۔ سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جمہوری نظام کے نفاذ کے حوالے سے مملکت کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کا تقرر کیا گیا ہے۔ مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔

شاہی فرمان کے مطابق سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے، سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کے بعدسعودی کابینہ میں بھی رد و بدل کیا جائے گا۔