زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل، طبی بورڈ نے معائنہ کیا

274

کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف زرداری کا معائنہ کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کے پھیپڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، جس کے بعد دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔  آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔