پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا، شیخ رشید

238
Bail denied

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائیگا ،12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے باوجوداسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹے کا کیا کریں گئے جومفتا ح نہیں کرسکے۔