مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے، حماس

656

استنبول:اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے،مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے القدس دفتر کے سربراہ ہارون ناصرالدین نے بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کے خلاف قابض ریاست  اور آباد کاروں کی خلاف ورزیاں ایک ایسا فیوز ہے جو پورے خطے کو بھڑکا سکتا ہے،فلسطینی عوام قابض ریاست سے خوفزدہ نہیں ہیں اور دشمن نے مزاحمتی نوجوانوں کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے تیار ہیں

۔انہوں نے کہا کہ مزاحمت اس وقت تک اپنی تلوار اٹھائے رکھے گی جب تک کہ پورے فلسطین میں قابض ریاست کو شکست نہیں دی جاتی۔ ناصرالدین نے مغربی کنارے، القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور اس کے رباط میں آباد کاروں کی دراندازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا راستہ بنائیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی اقوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور اس کے رباط میں آبادکاروں کی مداخلت کا مقابلہ کریں۔ سڑکوں پر نکلیں اور الاقصیٰ کی حمایت میں مظاہرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور القدس ہماے اور پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے