قومی مجرم سے اہم معاملات پرمشاورت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،عمر سرفراز

357

لاہورمشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز نے نواز شریف سے اہم قومی معاملات پر مشاورت کر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تین وفاقی وزرا اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ نواز شریف سے مشاورت کی گئی ، اہم قومی معاملات پر ایک بھگوڑے قومی مجرم سے بات چیت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی واضح خلاف ورزی ہے،شہباز شریف کو گرفتار کر کے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف و قانون کے دوہرے معیار کی وجہ سے بڑے ڈاکو اقتدار میں اور چھوٹے جیلوں میں پڑے ہیں۔