روس کو ڈرون فراہمی پر یوکرین کا ایران سے تعلقات محدودکرنیکا اعلان

436
روس کو ڈرون فراہمی پر یوکرین کا ایران سے تعلقات محدودکرنیکا اعلان

تہران:ایران کی جانب سے روس کو مبینہ ڈرون فراہمی کے معاملے پریوکرین نے ایران سے تعلقات محدود کرنیکا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ یوکرینی فوج نے گزشتہ روز اوڈیسا بندرگاہ کے قریب چار  ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرانیکا دعوی کیا  تھا۔

میڈیارپوررٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نیروس کو  ڈرون فراہم کرنیکے ایرانی فیصلے کوبرائی کے ساتھ تعاون قرار  دیا ہے۔

یوکرینی صدر نے دعوی کیا ہے کہ ماسکو کے ساتھ جنگ میں اب تک 8 ایرانی ساختہ ڈرونز مارگرائے جاچکے ہیں۔صدر زیلنسکی نے ایرانی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر وزارت خارجہ کو سخت ردعمل کی ہدایت کی ہے۔

یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس غیر دوستانہ اقدام کے جواب میں ایران کے سفیرکی ایکریڈیشن ختم کرنے اورکیف میں ایرانی سفارت خانیکے عملے کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔