گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک

294
 گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی:شہرقائد میں ایک گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سموں گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والا شخص چور ہے، جو اپنے 2 ساتھیوں سمیت چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گھر کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک چور ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔