مذہب کے ٹھیکیدار ٹرانس جنڈر بل پاس ہوتے وقت کہاں سوئے ہوتے تھے؟ شہریار آفریدی

480

بنوں: سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل مذہب کے ٹھیکیدار ٹرانس جنڈر بل پاس ہوتے وقت کہاں سوئے ہوتے تھے؟ اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لئے کون لگے ہوئے ہیں؟

شہریار آفریدی نے کہاکہ عمران خان کا صرف ایک ہی قصور تھا کہ انھوں نے اسلام فوبیا کے خلاف اواز اٹھائی پاکستان کے عوام کو امریکا کی غلامی سے مستقل ازادی دلانے اور پاکستان کو ایک خود مختار ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان میں غریب کے لئے الگ قانون ہے اور امیر کے لئے الگ قانون ہے غریب اور عام ادمی سے ایک سیگریٹ کا چرس پکڑا جاتا ہے تو وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا ہے اور امیر سے پندرہ کلو ہیروئین پکڑی گئی ان کو سزا تو درکنار داخلہ کی وفاقی وزات دی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نوجوانوں میں آئس کا نشہ عام ہے آخر اس کا کوئی نہ کوئی تو سرپرستی کر رہا ہےمیں چیف جسٹس اف سپریم کورٹ آف پاکستان سے ضرور اپیل کروں گا کہ وہ اس کے خلاف سو موٹو ایکشن لیں اور ملک کو اس تباہی سے بچائیں۔