سعودی عرب11شہروں میں انفراسٹرکچرکی ترقی کے لیے 10ارب ڈالر خرچ کریگا

324
سعودی عرب11شہروں میں انفراسٹرکچرکی ترقی کے لیے 10ارب ڈالر خرچ کریگا

ریاض:سعودی عرب اپنے 11 شہروں میں بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں پر 40 ارب ریال (10.6 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے بلدیات ، دیہی امور اور مکانات کی وزارت کے حوالے سے اتوار کو شہری ڈھانچے پر خطیررقم صرف کرنے کی اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل ستمبرمیں سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے مقامی بینکوں کے ساتھ 25 ارب ریال (6.65 ارب ڈالر) کی مالیات کے معاہدوں پر دست خط کیے تھے تاکہ 2023-2024 میں شروع ہونے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے رقوم مہیا کی جاسکیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں دوررس نتائج کی حامل وسیع تراصلاحات کی جارہی ہیں۔

اس ویژن پرمملکت کی تزویراتی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور اس کو عرب دنیااور خطے کے ایک مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

سعودی ولی عہد نے تیل کی آمدن پرانحصارکم کرنے کے لیے قومی معیشت کو متنوع بنانے کے منصوبے کے تحت 2017 میں جدید شہر نیوم بسانے کا اعلان کیا تھا۔

پانچ سوارب ڈالر کی لاگت سے آباد کیا جانے والا مستقبل کا یہ شہرکاربن سے پاک ہوگا اور اس میں لوگوں کی زیادہ پیادہ نقل وحرکت ہوگی اورنقل وحمل میں کاروں اور گاڑیوں کا عمل دخل نہیں ہوگا۔