سعودی عرب کے محکمہ ڈاک کی جانب سے قومی دن کے موقعے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

347
سعودی عرب کے محکمہ ڈاک کی جانب سے قومی دن کے موقعے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

ریاض :سعودی عرب کے 92 قومی دن کے موقعے پر مملکت کے محکمہ ڈاک سبل نے تین ریال مالیت کا ایک خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹکٹ شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں مملکت کے قیام اور اتحاد کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔

شاہ عبدالعزیز آل سعود کی کوششوں سے وجود میں آنے والے سعودی عرب کی کہانی محبت، عزت و آبرو، وطن سے وفاداری کا اٹوٹ اظہار اور تہذیبی کامیابیوں کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سعودے عرب کی پوسٹل کارپوریشن “سبل” نے 3 ریال کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔اس نے 5 ریال کی مالیت میں ایک پوسٹ کارڈ بھی جاری کیا جس میں آٹھ اہم منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو مملکت کے مستقبل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کارڈ میں قومی وژن 2030 کی قومی شناخت قرار دیے جانے والے “نیوم” پروجیکٹ، درعیہ گیٹ پروجیکٹ، شاہین سیٹ سیٹلائٹ، قومی قابل تجدید توانائی پروگرام،امالا پروجیکٹ اور القدیہ پروگرام شامل ہیں۔

مملکت سعودی عرب کے نام پر پہلے یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تاریخ 1352 ہجری کی ہے اور یہ ولی عہد شہزادہ سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے مینڈیٹ کے موقع پر تھا۔یہ بات قابل غور ہے کہ سعودی پوسٹ “سبل” تقریبا 469 ڈاک اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتی ہے، جنہیں وہ وقتا فوقتا کئی بین الاقوامی، قومی اور مذہبی مواقع، تعطیلات، حج کے موسموں، سیاحت کے موسموں اور عالمی، اسلامی اور اہم تقریبات پر جاری کیا جاتا ہے۔