چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دے دی

453
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دے دی

 کراچی:پاکستان نے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 163 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، لیام ڈاؤسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے 36 اور شان مسعود نے 21 رنز بنائے جب کہ آصف علی نے تین گیندوں پر 13 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کو دوسرا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناسکے۔اس دوران رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کےکپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی تھی۔