کے الیکٹرک کی بدمعاشی: دو ماہ سے بجلی سے محروم بلڈنگ کو بھاری بل بھیج دیا

393
K Electric customers

کراچی: کے الیکٹرک اوور بلنگ نہیں جعلی بلنگ بھی کر رہی ہے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جبکہ کے الیکٹرک نے شارع فیصل پر واقع الصحت سینٹر کے 40 سے زائد دفاترکو بجلی کے بھاری بل بھجوا دیئے۔

یہ بلڈنگ 22 جولائی سے آگ لگنے کے باعث بند ہے اور اس بلڈنگ سے متصل پی ایم ٹی سے بجلی منقطع ہوئے دو ماہ ہو چکے ہیں۔بلڈنگ کے دفاتر کے مالک  اور کرایہ دار  بجلی کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

 کے الیکٹرک اور پیشگی ادائیگیوں کا مطالبہ کر رہی ہے اور مسئلہ کو طول دے رہی ہے ۔اس آفس پلازہ کے مالکان نے بجلی کے  جعلی بل جاری ہونے پر سخت تعجب اور افسوس  کا اظہار کیا کہ  کے الیکٹرک جیسا بڑا ادارہ اپنے صارفین سے  جعلی بلنگ کا فراڈ کیسے کر سکتا ہے جبکہ بجلی بند ہونے کا معاملہ کے الیکٹرک کے ریکارڈ پر ہے۔

 ان متاثرہ افراد نے حکومت سے کہا ہے کہ کراچی کے شہری طویل عرصے سے جعلی بلنگ اور اوور  بلنگ کی شکایت کر رہے ہیں اور یہ کیس اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔انہوں نے حکومت  اور نیپرا سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔