بیوہ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا ڈائریکٹر اسٹیٹ آفیسر معطل

291
بیوہ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا ڈائریکٹر اسٹیٹ آفیسر معطل

کراچی:وفاقی رہائشی کالونی ایف سی ایریا میں بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لہجہ اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی حکومت نے سخت ایکشن لے لیا۔

اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر آغا ایوب جان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، سیکریٹری ہائوسنگ نے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

ایوب جان نے سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے دوران بیوہ خاتون سے کہا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، ویڈیو وائرل ہونے پروفاقی حکومت اورسیکریٹری وزارت ہائوسنگ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

سیکریٹری ہائوسنگ افتخار شہوانی نے کی ہدایت پر ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی محمد ایوب جان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محمد ایوب جان کو وزارت ہائوسنگ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے پہنچے تو بیوہ خاتون نے سرکاری افسر کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

خاتون سرکاری افسر کے سامنے التجا کی میں بیوہ ہوں ، میرا سامان مت پھینکیں۔جس پر ڈائریکٹر محمد ایوب جان نے انتہائی ناروارویہ اپناتے ہوئے خاتون سے انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، گھر بنالو۔بیوہ خاتون التجا کرتی رہیں مجھے گھر تلاش کرنے کا وقت دیں میرے سامان کو مت پھینکیں مگر ڈائریکٹر محمد ایوب نے ایک نہ سنی اور اپنے عملے کو فوری گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔