سیلاب متاثرین کوامداد دینے کے حوالے سے سندھ حکومت کے سارے دعوے بے بنیاد ہیں،، حلیم عادل

230
سیلاب متاثرین کوامداد دینے کے حوالے سے سندھ حکومت کے سارے دعوے بے بنیاد ہیں،، حلیم عادل

جامشورو:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل گزشتہ روزضلع جامشورو پہنچے ،جہاں انہوں نے ضلع جامشورو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران حلیم عادل نے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ مچھردانیا و دیگرامدادی اشیاء تقسیم کیں۔ دورے کے دوران سیلاب متاثرین امداد نہ ملنے پر شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کے ضلع میں بھی سیلاب زدگان امداد سے محروم ہیں۔ اس موقع پر حلیم عادل نے کہاکہ سندھ حکومت نے لاکھوں ٹینٹ و دیگر اشیا تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد ٹانگ کا آپریشن ہوا تھا اس لئے سیلاب زدگان کے پاس نہیں پہنچ سکا۔ سیلاب  متاثرین کی تکلیف سن کر دیکھنے آیا ہوں۔

سندھ حکومت کے سارے دعوے بے بنیاد ہیں۔سیلاب متاثرین سڑکوں پر کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔ 25 لاکھ مچھر دانیاں دینے کا دعویٰ کیا گیا متاثرین کے پاس ایک بھی نہیں پہنچی نہ ان کو ٹینٹ ملے ہیں نہ راشن بیگ نہ ہی علاقوں سے پانی نکالا گیا ہے ضلع جامشورو وزیر اعلی سندھ کاضلع ہے،اس کا یہ ہے حال ہے باقی علاقوں میں کیا امداد پہنچی ہوگی سیلاب متاثرین کو اس مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔