بھارت میں کورونا وائرس کے تقریبا 5ہزارنئے کیس رپورٹ

251
بھارت میں کورونا وائرس کے تقریبا 5ہزارنئے کیس رپورٹ

نئی دہلی:بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں کورونا وائرس کے 4,912نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے بھارت میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,45,63,337ہوگئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس سے مزید38افرادکی موت ہوئی ہے جس سے بھارت میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5,28,487تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ اموات میں سب سے زیادہ 19اموات ریاست کیرالہ میں ہوئی ہیں۔