گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی روپیہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہوا

286
Dollar soared higher

 

کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستانی روپیہ دیگر غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہوا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدروں میں اضافہ رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر و ریال کی قدروں میں اضافہ اور پاؤنڈ و یورو کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتے کے ابتدائی 4دن ڈالر کی اڑان جاری رہی تاہم اختتامی2 دنوں میں  ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کا تسلسل رک گیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239روپے جبکہ اوپن ریٹ 244 روپے سے تجاوز کرگیا۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 271.66روپے ہوگئے۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 270.65 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 236.88 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 237.35 روپے رہی۔ انٹربینک میں ریال کی قدر 63.71 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 64.90 روپے ہوگئی۔