اسلام آباد پولیس نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرلیا

244
prepared a plan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصافکے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی خصوصی ہدایت پرکمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، اےآئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائےگی، تمام افسران کو کسی بھی لا اینڈ آرڈر صورت حال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دےگی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی ۔