سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16بچوں کی پیدائش

208

کراچی : سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16بچوں کی پیدائش ہوئی، کیمپوں میں 9231حاملہ خواتین ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بتایا کہ سندھ کے فلڈ کیمپوں میں 21ستمبر کو 16 بچوں نے جنم لیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں تاحال 3671بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے جبکہ کیمپوں میں 9231حاملہ خواتین ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں 1634خواتین حمل کے پہلے فیز 3703خواتین حمل کے دوسرے فیز اور2691خواتین حمل کے آخری فیز میں ہیں۔

سندھ فلڈ کیمپس میں 8965حاملہ خواتین کو ڈائٹری سپلیمنٹ دیا گیا ہے جبکہ 8100حاملہ خواتین ٹی ٹی، ٹی ڈی ویکسینیٹڈ ہیں، سندھ فلڈ کیمپس میں 8257حاملہ خواتین کے طبی معائنے ہوچکے ہیں۔