جی 20 ممالک سے 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادائیگیاں موخر

455

اسلام آباد: جی ٹوئنٹی ممالک سے 2 سال کے دوران 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی قرض ادائیگیاں موخر کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 2020 سے2021 تک 3 مراحل میں جی 20 ممالک سے قرض ادائیگیاں موخر کرائی گئیں۔2021 کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ ڈالر سے زائد قرض موخر کرایا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 2020 کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض موخر کرایا گیا، جاپان، اٹلی اور اسپین سے مزید 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض موخر کرایا جائے گا، جی ٹوئنٹی ممالک کو اب قرض ادائیگیاں 2025 سے 2028 تک کی جائیں گی۔

جی 20 ممالک سے تیسرے سیشن میں ابھی تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض موخر ہوئے ہیں، جاپان، اٹلی اور اسپین سے معاہدوں کے بعد یہ رقم ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔