آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف ہمیں بلیک میل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

436
blackmailing

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، آئی ایم ،ایف اے ٹی ایف ہمیں مختلف طریقوں سے بلیک میل کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے معیشت تمام ادارے حتیٰ کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو گروی رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے ڈالر اوپر جارہا ہے۔

جامعہ مدرسہ مظاہرالعلوم میں مولانا عبدالجلیل کی وفات پر تعزیت کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ آئی ایم ،ایف اے ٹی ایف ہمیں مختلف طریقوں سے بلیک میل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے سیلاب میری ترجیح نہیں ہے، عمران خان حکومت میں اور اپوزیشن میں رہ کر ایک نااہل شخص ثابت ہوا۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کی کشتی کو ڈبو دیا جس کو ہم اوپر لارہے ہیں۔