پنجاب میں بی اے تک تعلیم مفت، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

348
Free education

سیالکوٹ: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے بی اے تک تعلیم مفت کرنے، کتابیں اور ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلی بنا تھا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی اور اب بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ کتابیں بھی مفت دی جائیں گی۔ تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب رہا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الانس ڈبل کر دیا ہے جبکہ ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان کر رہا ہوں۔ چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے اور ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پنجاب میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار کر دی گئی ہے۔