سیلاب کے باعث سندھ میں 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، سردار شاہ

181
children in Sindh

حیدرآباد : وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہاہے کہ سیلاب کے باعث صوبے میں 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،کورونا سے پہلے ہی بہت نقصان ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اسکول ریلیف کیمپوں میں تبدیل کیے گئے ہیں ،17 ہزار اسکولوں کی ایسی حالت نہیں کہ بچوں کو بٹھا سکیں، اسکولوں کو ٹھیک کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ کافی اضلاع میں اسکول پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے،کورونا سے پہلے ہی بہت نقصان ہوا، ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا ہے کہ جلد متاثرین کو متبادل جگہوں پر بھیجیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ اسکولوں میں نہیں بنانے چاہئیں تھے۔