بل گیٹس فاؤنڈیشن کا صحت و ترقی کے عالمی اہداف کیلیے 1 ارب ڈالر سے زائد فراہمی کا اعلان

298

نیویارک:بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خاص طور پر 2030تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کے لیے 91کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔