حالات کو نہ سمجھا گیا تو لوگ حالات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، شیخ رشید

283
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید احمد نے  کہا ہے کہ ملک میں جو حالات پیدا ہوئے چاہتا ہوں کہ گرائونڈ ریلیٹی سب دیکھیں،میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئے واشنگٹن چلا گیا،ملک میں آٹے کی قلت ہے ،اتنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،اگر ان حالات کو نہ سمجھا گیا تو لوگ حالات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری رٹ میں 72وزراء 92ون کی خلاف ورزی کے اعتراضات ختم ہوئے،آئین اس کی اجازت نہیں دیتا،ایک طرف سیلاب اور وبائی امراض جبکہ دوسری طرف شہباز شریف نیویارک میں اپنی 72ویں سالگرہ منارہے ہیں،ملک میں جو حالات پیدا ہوئے چاہتا ہوں کہ گرائونڈ ریلیٹی سب دیکھیں،میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

شیخ رشید  نے کہا کہ پاکستان کے حالات کے بارے میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ،یہ لوگ ملک میں خیرات دینے کے سوا  اور کچھ بھی نہیں کر رہے،بلاول بھٹو کہتے ہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئے واشنگٹن چلا گیا،ملک میں آٹے کی قلت ہے ،اتنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،اگر ان حالات کو نہ سمجھا گیا تو لوگ حالات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے،سماجی ، سیاسی اور اقتصادی بحران انتہائی خوفناک ہو گیا ہے۔