پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، پنجاب کا اسلام آباد میں پولیس نفری بھیجنے سے انکار

367
Punjab's refusal

لاہور : پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں پولیس نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی اور وزیرداخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کے مراسلے کا جواب بھیج دیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ نفری نہ بجھوانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے ، بوقت ضرورت سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر وفاقی پولیس نے صوبوں سے 30ہزار اہلکار مانگے تھے، پنجاب سے 20ہزار،کے پی سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی۔