حکومت پنجاب نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

294

 حکومت پنجاب کی جانب سے  بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی مہم کے دوران 4 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ای او ہیلتھ کے مخلتف ساکولز اور یونین کونسلوں کے دورے کیے اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر گھروں میں بھی فیلڈ ٹیموں نے ویکسینیشن جاری رکھی۔ 

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر تک ہر بچے کو فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سو فی صد ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔