موسیٰ تنویر یوٹیوب پر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے پہلے کم عمر پاکستانی 

501
YouTube

لاہور: دس سالہ موسیٰ تنویر یوٹیوب پر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے پہلے کم عمر پاکستانی بن گئے۔

موسی تنویر کا تعلق لاہور سے ہے تاہم اب وہ دبئی میں رہتے ہیں اور ان کے چینل کا نام انٹرٹینمنٹ ود موسیٰ ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 10.5 ملین ہے۔موسی اپنے چینل پر بچوں کے حوالے سے ویڈیوز، شارٹس اور لائیو سیشن اپ لوڈ کرتے ہیں۔وہ تین سال سے اپنا چینل چلارہے ہیں اور ان کی یوٹیوب ویڈیوز کو مجموعی طور پر 2.7 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں لوگوں کی جانب سے فالو کیے جانے والے اس کم عمر سوشل میڈیا انٹرٹینر کو کم عمری کی وجہ سے مختلف پلیٹ فارمز سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ موسی نے شروع میں اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیلئے ٹک ٹاک کا سہارا لیا تھا لیکن ٹاک ٹاک نے کم عمر ہونے کی وجہ سے ان کا اکاﺅنٹ بلاک کردیا تھا۔تنویر موسیٰ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پابندی کی وجہ سے یوٹیوب پر آنے پر مجبور ہوئے تھے۔