نسیم شاہ نے رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

390

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا۔

میچ میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200رنز کا بڑا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا،بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تو محمد رضوان نے بھی 88رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی،نسیم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا شاندار سنچری کرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے بھی سوشل میڈیا پر محمد رضوان اور بابر اعظم سے گراﺅنڈ میں گلے ملنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ٹیم اس قابل ہے، اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔