شیخ رشید کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے معاملے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

260

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدکو مبینہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے پر تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

 شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مبینہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے پر تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

شیخ رشید کے مطابق نامعلوم افراد انہیں قتل کرنے اور اغوا کی دھمکیاں دیتے رہے۔شیخ رشید کی درخواست پر تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ 25 ڈی کی دفعہ 306 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی دھمکی آمیز فون کالز سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔