15 لاکھ کی ضرورت لیکن دنیا سے صرف 7 ہزار ٹینٹ آئے،مراد علی شاہ

360

شکارپور:وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ پوری دنیا سے 7ہزار ٹینٹ آئے جبکہ ہمیں 15لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے

۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے شکارپور میں بے نظیر ٹائون میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ2ماہ کے اندر پانی نکال کر آبادی کو بحال کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا سے صرف 7 ہزار ٹینٹ آئے ہیں جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔

سیلابی امداد پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے، جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ مدد کریں۔