رضوان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے میں بابراعظم کے برابر آ گئے

331

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ محمد رضوان نے تیز ترین 2 ہزار رنز کا کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حاصل کیا تھا جنہوں نے 56 ٹی20 اننگز میں ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب بھارت کے ہی سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف 58 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔