اسلام آباد پر چڑھائی میں مدد کرنیوالے صوبوں کیخلاف کاروائی کا اختیار ہے، وزیرداخلہ

195

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے۔

تحریک انصاف کے متوقع احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج تحریک انصاف کا آئینی حق ہے لیکن وہ سپریم کورٹ کی مختص کی گئی جگہ پر احتجاج کریں تو ہم ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے، لیکن اگر وہ ڈی چوک کی طرف آئینگے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گئی۔

وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر صوبوں کے حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے۔ یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائےگا۔

اگر یہ لوگ ڈی چوک کا رخ کریں گے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گئی، جس میں کرنٹ آجائے ہوگا اور یہ بھاگ جائیں گے، عمران خان جیسے احمق اور پاگل شخص کے ساتھ کوئی کوئی مزاکرات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اس کی حمایت کی تھی وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگارہیں ہیں، اب اس شخص سے کوئی محفوظ نہیں۔