سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

174

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے درخواستیں 2015 میں دائرکی گئی تھیں۔

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے تو پھر یہ معاملہ غیر موثر ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔