ملک تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار ہے، این ڈی ایم اے

318
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 552 جبکہ زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ،این ڈی ایم اے

اسلام آباد : چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہاہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ہم تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار ہیں ،متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات،پینے کا صاف پانی، گھریلو ضرورت کا سامان اور نفسیاتی امداد سے متاثرین کی دِلجوئی ہوئی ہے۔

چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے، متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔سردار شاہد احمد لغاری نے آنے والے دِنوں میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپس، کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بھی قابل ِ رشک ہے۔ دونوں رہنماں نے آنے والے دِنوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر متاثرہ شخص کی بھرپور مدد کی جائے گی اور تعمیر ِ نو و بحالی کے مرحلے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔