الیکشن کمیشن کو عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کاروائی سے روک دیا گیا

120

راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی۔عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان اور فواد چوہدری سے متعلق شوکاز نوٹس کے معاملے پر اب عدالت کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔

عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے تھے۔