وفاقی تعلیمی بورڈ ،اب فیل طلبا بھی امپرومنٹ کا امتحان دے سکیں گے

197

 اسلام آباد:وفاقی تعلیمی بورڈ نے امپرومنٹ کے لیے تمام مضامین میں پاس ہونے کی شرط ختم کردی۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا فیل مضامین کے ساتھ امپرومنٹ کیلئے پاس مضامین کے امتحانات بھی دے سکیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ نے ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی جائے گی۔

قبل ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ کے قوانین کے مطابق تمام مضامین میں پاس طلبا ہی امپرومنٹ امتحان دے سکتے تھے۔