الیکشن کمیشن پی ڈی ایم بن چکا ہے، بابر اعوان

206

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم بن چکا ہے۔

 عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم تعیناتیوں کے فیصلے منور ظریف اور رنگیلا نہیں کرسکتے، سارا ڈیزائن ہے کہ مائنس ون کیا جائے جو نہیں ہونا، مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہورہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم بن چکا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم سے متعلق ابھی تک کوئی آرڈر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹریبونل ہے، آئین کے آرٹیکل 204 میں واضع لکھا ہے کہ توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے۔

بابراعون نے کہاکہ  الیکشن کمیشن کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ اپنا مزاق بنارہے ہیں۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے گورننس کا کہیں کوئی نشان تک نظر نہیں آیا، شہباز شریف دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جسکا ملک پانی میں ڈوبا ہے اور وہ امریکا بوٹ پالش کرنے گیا ہے۔

 بابر اعوان نے مزید کہا کہ یہ اقوام متحدہ نہیں امریکا گئے ہیں کیونکہ انکو ملازمت وہیں سے ملی ہے، ملک کی صورت حال یہ ہے کہ غریب کیلئے دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے۔