الیکشن کمیشن کا تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے تحت ورکشاپس کا انعقاد

231

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے،جس کا مقصد طلبہ و طالبات کی انتخابی عمل سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے تاکہ آنے والے تمام انتخابات میں بطور ذمہ دار شہری اپنا کردار بخوبی ادا کریں،9ماہ کے دوران ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں کئی خصوصی تعلیمی ورکشاپ منعقد کرائی گئیں۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طلبہ و طالبات کو الیکشن کمیشن کے افسران کی جانب انتخابی عمل سے متعلق خصوصی لیکچرز دئیے جارہے ہیں ۔

 واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا آغاز نومبر2021 سے کیا گیا تھا جس کے تحت اب تک مختلف تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، کالجز اور گرلز ہائیرسیکنڈری سکولز میں طلبہ و طالبات کو انتخابی عمل اور ووٹ رجسٹریشن اور ووٹرٹرن آﺅٹ بڑھانے کے بارے میں مجموعی طور پر 308ورکشاپس کامیابی سے مختلف اضلا ع میں منعقد کروائی جا چکی ہیں۔