کئی برس سے جھوٹ بولنے والا شخص قوم کو گمراہ کر رہا ہے، احسن اقبال

222
economy

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس کی بنیاد پر مجھے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی چکیوں میں وقت گزارنا پڑا، پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو شخص کئی سالوں سے جھوٹ بول کر چور ڈاکو کی فلم چلا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  قوم کو گمراہ کررہا ہے، نون لیگ کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدموں کو جواز بنایا، عمران خان نے میرے خلاف اپنے حواریوں کے ذریعے چور چور کے نعرے لگوائے، جب انہوں نے اپنی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ریفرنس کی بنیاد پر مجھے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی چکیوں میں وقت گزارنا پڑا، اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

انہوں نے کہاکہ  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک گھنٹہ درجنوں بار نیب سے ریفرنس پر میرے خلاف کرپشن کرنے کا ثبوت مانگا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں کرپشن کا شعبہ ہونے پر ثبوت مانگا، آج ملک جس آگ میں جل رہا ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، آج عدالت نے نیب سے نارروال سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ تباہ اور بند کرنے سے متعلق نقصان پر سوال کیا۔