عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات سستا ،پاکستان میں عوام فائدے سے محروم

122
Petrol prices

 اسلام آباد:عالمی منڈی میں پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا، تاہم پاکستان میں عوام فائدے سے محروم ہیں، پٹرول پر 64 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 21 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافی وصولیوں سے خزانہ تو بھرنے لگا مگر عوام کی جیبیں خالی ہیں۔ ‘

ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے عہدیداروں نے بتایا اس وقت پٹرول کی قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے فی لٹر ہے جو عوام کو 237 روپے 43 پیسے میں مل رہا ہے، پٹرول پر37 روپے 50 پیسے لیوی، 4 روپے 76 پیسے فریٹ مارجن، 3 روپے 68 پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7روپے فی لٹر ڈیلرز مارجن بھی عائد ہے۔حکومت پٹرول پر یومیہ 1 ارب 89 کروڑ جبکہ ماہانہ 56ارب 85کروڑروپے کما رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت خرید 224روپے 69پیسے ہے جو عوام کو 245روپے 75پیسے میں مل رہا ہے، ڈیزل پر عوام سے یومیہ 63کروڑ جبکہ ماہانہ 18ارب95 کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔16

 ستمبر کو بھی پٹرول 10روپے جبکہ ڈیزل 4روپے فی لٹر سستا ہونا چاہیئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42 کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔