چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

206

  لاہور:ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محمد کاشف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گزارکی جانب سے عرفان ناصر چیمہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت اطلاعات ، کابینہ ڈویژن اور چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے مقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے قانونی ذات پورے نہیں کئے گئے۔

 چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار بھی نہیں دیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے اشرف ٹوانہ سمیت دیگر عدالتی فیصلوں برعکس تعیناتی کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کے تعیناتی کے حوالے سے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے اورکیس کے حتمی فیصلے تک چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔