پشاور ہائیکورٹ، حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب

244

پشاورہائیکورٹ نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ   مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

 پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کا شدید بحران ہے، خیبرپختونخوا میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، سبسڈائز آٹا سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مستحق لوگ رہ جاتے ہیں۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ آج کل پورے ملک میں مہنگائی اور مہنگے آٹے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔