اراکین پارلیمنٹ کو موٹروے ٹول ٹیکس سے استثنیٰ مل گیا

279
toll tax

اسلام آباد: عوام مہنگائی اور طرح طرح کے ٹیکس میں پس رہے ہیں تو حکومت پا رلیمنٹرین کو نوازنے میں مصروف ہے، نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن  کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے جاسکیں گے۔

نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین قومی، صوبائی اور سینیٹرز کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایم ٹو پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیا تھا، جس کے تحت انہیں بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔