عمران خان بلیک میلنگ سے اقتدار میں واپسی نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب

240

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان بلف ماسٹر ہیں، عمران خان صاحب شہباز شریف کے مخالف بیان کا ایک ہی جواب ہے ، پاس کر نہیں تے برداشت کر، جس کے اپنے اعصاب نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز خوف میں جکڑے ہوں، وہ کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے؟

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان! دھمکیاں، دھونس اور بلیک میلنگ سے اقتدار میں واپسی نہیں ہوتی،عمران صاحب مریم نواز کو جیل میں ڈال کر سوچا ڈرا لو گے الٹا مریم نواز کے ڈر اور خوف میں آج تک مبتلا ہو۔

  مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کے بیرونِ ملک دوروں کے دوران واقع ہی آپ کی جان کو خطرہ ہے ، ڈاکٹر پاس رکھیں عمرانی حکمتِ عملی ، چاپلوسی کرو ، بلیک میل کرو ،  دھونس جما ، بلف کرو اور پھر جھوٹ بولو ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جھوٹ سے اقتدار نہیں ملتا سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والے عمران خان کے ذہنی توازن کی فکر کریں، عمران خان کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، کبھی نیوٹرل، کبھی جانور، کبھی الزام، کبھی وضاحت ۔ ان کا کہنا تھاکہ  ڈرپوک اور جھوٹے نے جعلی مقدمے بنا کر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا اور سوچا کہ شاید وقت نہیں بدلے گا۔