ن لیگ کی قیادت نے اب تک انتہائی  غیر سیاسی اور احمقانہ فیصلے کیے، فواد چوہدری

267

 اسلام آ باد: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے اب تک انتہائی  غیر سیاسی اور احمقانہ فیصلے کیے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری  نے لکھا کہ ن لیگ کی قیادت نے اب تک انتہائی  غیر سیاسی اور احمقانہ فیصلے کئے،اگر چھ ماہ پہلے الیکشن کرواتے تو ن لیگ کیلئے بہتر تھا یا آج بہتر ہیں  ،  چار ماہ بعد جو معاشی حالات ہیں لوگوں نے گھروں میں گھس کر پتھر مارنے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  حالات کو دیکھیں درست تجزیہ ضد پر نہیں ہوتا۔