ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

471

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 246 روپے تک پہنچ گیا۔ آج بروز منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل 13 ویں روز ڈالرمہنگا ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کے دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے مہنگا ہوکر245روپے کا ہوگیا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔

 انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 238روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔پیر کو دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے7پیسےمہنگا ہوکر237روپے91پیسے پربند ہوا تھا۔13 روز میں انٹربینک میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اس حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اگست میں ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالرکی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں، قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کے ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔