مسلمانوں سے امتیازی سلوک اور نفرت انگیز واقعات کی نگرانی کرنی ہوگی، وزیر خارجہ

253

 نیو یارک :وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کے واقعات کی نگرانی کرنی ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق  اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے مسلمانان یورپ کا اجلاس  کے دوران وزیر خارجہ نے او آئی سی کو یورپ سمیت دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کو درپیش مشکلات کے حل کی تجاویز کیں۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کرے تاکہ اسلام فوبیا پر خصوصی ایلچی مقرر کیا جائے کیونکہ یہ دنیا بھر میں تشویشناک حد تک پہنچ چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو نگرانی کے لیے اپنی آبزرویٹری مزید مضبوط بنانا ہو گی جس سے رجحانات سمجھنے، موثر حکمت عملی، ٹھوس اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، انسانی حقوق کمشنر کونسل آف یورپ سے آبزرویٹری کے قیام کا مطالبہ کیا جائے اور دونوں اہم اداروں کی آبزرویٹری مسلم دشمنی، مذہبی منافرت، تشدد کی نگرانی کرے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر، کونسل آف یورپ کی آبزرویٹری پالیسی اداروں کو باقاعدگی سے رپورٹ کرے اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل پر اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی یا فوکل پرسن مقرر کرنے پر زور دیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہاو آئی سی ارکان، یورپی ممالک کے ساتھ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کو اٹھائیں، مسائل حل کریں۔